پرینکا چوپڑا ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر
انڈین اداکارہ اور پروڈیوسر پرینکا چوپڑا جوناس لبنانی ڈریس ڈیزائنر کوٹورئیر ٹونی وارڈ کے چمچماتے گاؤن میں ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق 41 سالہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سٹار اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے فلم فیسٹیول کے لیے مخصوص کڑھائی والے سفید اور گولڈن گاؤن کا انتخاب کیا اور انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں ’اوپننگ نائٹ۔ جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول‘ لکھا ہے۔ ممبئی میں فلم فیسٹیول کی تقریب نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد ہوئی، یہ تقریب کورونا وائرس کے دنوں میں آن لائن ہونے کے طویل انتظار کے بعد منعقد کی گئی ہے۔
اس خبر کو ریٹ کریں
★ ★ ★ ★ ★
0 (0 ووٹ)
متعلقہ خبریں
’نو ویئر‘: بپھرے سمندر میں ایک ماں کی اپنے بچے کے لیے بقا کی جنگ
November 6, 2023
’اکشے کمار بھوت بنیں گے کیا؟‘ فینز فلم خاکی کے سیکوئل پر ناخوش
November 6, 2023
پانچ برس بعد دپیکا اور رنویر کی شادی ایک مرتبہ پھر ’ٹاک آف دا ٹاؤن‘
November 6, 2023
فہرست